ذوالفقار علی بھٹو کی 36 ویں برسی پر بلاول بھٹو زرداری کا خراج تحسین

ذوالفقار علی بھٹو کی 36 ویں برسی پر بلاول بھٹو زرداری کا خراج تحسین
ذوالفقار علی بھٹو کی 36 ویں برسی پر بلاول بھٹو زرداری کا خراج تحسین

  

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے بانی قائد اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 36 ویں برسی پر جاری بیان میں انہیں خراج تحسین پیش کی ہے ۔لندن سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو جیسا دلیر لیڈر آج تک پاکستان میں پیدا نہیں ہوا ۔انہوں نے ایک آمر کے سامنے جھکنے کی بجائے دلیری سے پھانسی کے پھندے کو گلے سے لگا لیا تھا۔اپنی والدہ اور پیپلز پارٹی کی سابق چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا تھا۔انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں اور جمہورت کی راہ میں آنے والی مشکلات کو دور کر دیں۔

کریم آباد میں ایم کیوا یم اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ،ایم کیوایم کے دو کارکن گرفتار

مزید : قومی