سعودی عرب پر کسی قسم کی جارحیت قبول نہیں کی جائے گی، مولانا عبدالرب امجد

سعودی عرب پر کسی قسم کی جارحیت قبول نہیں کی جائے گی، مولانا عبدالرب امجد

 لاہور(نمائندہ خصوصی ) جمعیت علماء اسلام (س) نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیلی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام مسلم ممالک کو مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہوگا، سعودی عرب اور یمن کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف قوم کی ترجمانی ہے اور حکومت کو دنیا پر واضح کردینا چاہئے کہ سعودی عرب پر کسی قسم کی جارحیت قبول نہیں کی جائے گی،جے یو آئی سعودی عرب کی صورتحال پرپاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اجلاس بلائے گی۔ان خیالات کا اظہار جے یو آئی لاہور کے امیر مولانا عبدالرب امجد، ناظم اعلی قاری اعظم حسین ،قاری واحد بخش ،عبدالروف ربانی مولانا محمد ایوب ندیم،مولانامحمدنواز سندھو،مولانا علی شاہ،قاری غلام اکبر،پروفیسر ولی محمد ،پروفیسر عبدالرحمن اویسی سمیت دیگر نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علماء نے کہا کہ اگرسعودی عرب اور حرمین شریفین پر جارحیت کی گئی تو پورا عالم اسلام متحد ہوکر اس کا مقابلہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کسی فرقہ وارانہ جنگ میں فریق نہیں بننا چاہئے لیکن سعودی عرب اور جغرافیائی سرحدوں کو خطرہ ہونے کی صورت میں افواج پاکستان کو جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے بھیجا جانا چاہئے۔سعودی عرب نے ہر مشکل مرحلے میں پاکستان کی مدد کی ہے اور پاکستانی قوم سعودی عرب کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...