ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کو جمہوری ملک بنانے میں اہم کردار ادا کیا، زاہد ذوالفقار

ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کو جمہوری ملک بنانے میں اہم کردار ادا کیا، زاہد ...

 لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذوالفقار خان اور نائب صدرفضل الرحمن بٹ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ملک سے استحصالی قوتوں کا خاتمہ چاہتے تھے اور متوسط طبقے کی خوشحالی چاہتے تھے ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کو جمہوری ملک بنانے میں اہم کردار ادا کیا آج جو لوگ جمہوریت کی بات کرتے ہیں اس کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو کے سر پر ہے ذوالفقار علی بھٹو نے آمریت کو للکارتے ہوئے جمہوریت کی بنیاد رکھی پیپلزپارٹی آج تک ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمہوریت کے پرچم کو مضبوطی سے پکرے ہوئے ہے ذوالفقار علی بھٹو کو علم تھا کہ ملک جمہوریت کے پروان چڑھنے سے ہی دنیا کے اہم ممالک میں شامل ہوسکتا ہے وہ جانتے تھے کہ ملک کی ترقی کا راز جمہوریت میں ہے اسلئے ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو اپنا حق لینے کی ترغیب دی اس وجہ سے سرمایہ داروں کو اپنے منافع میں مزدور کو حصہ دینا پڑا مزدور خوشحال ہونے لگ پڑا ذوالفقار علی بھٹو نے زرعی اصلاحات کر کے مزارعین کو زمینوں کا مالک بنایا ملک میں میٹرک تک مفت تعلیم کی طالبعلموں کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے بیشمار مراعات دیں سٹوڈنٹ یونین کے ذریعے طالبعلموں میں سے لیڈر شپ پیدا کر کے تعلیمی اداروں میں یونین الیکشن کروائے عوام آج تک بھٹو کے متوالے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...