حرمت رسول ﷺکے مسئلے پر مسلمان حکمرانوں کو قائدانہ کردار ادا کر نا چاہیدار ادا کر نا چاہیے، ملی مجلس شرعی

حرمت رسول ﷺکے مسئلے پر مسلمان حکمرانوں کو قائدانہ کردار ادا کر نا چاہیدار ...

 لاہور(نمائندہ خصوصی ) ملی مجلس شرعی نے کہاہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور حرمت رسول ﷺکے مسئلے پر مسلمان حکمرانوں کو قائدانہ کردار ادا کر نا چاہیے۔مقررین نے مزید کہا کہ نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنیو الے مغربی ملکوں کے حکمران شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں روکیں۔ عالمی سطح پر تمام انبیاء کی حرمت کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار ی مجلس شرعی کے ایک اہم اجلاس سے میں کیا گیا اجلاس میں شریک ملی مجلس شرعی کے کے رہنماؤں صدر مفتی محمد خان قادری، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پروفیسر محمد امین،جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ,علامہ خلیل الرحمن قادری،راغب حسین نعیمی،قاری یعقوب شیخ،حافظ عاکف سعید،جماعت اہلحدیث کے حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی،علامہ احمد علی قصوری سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ رسول ﷺ کی شرعی سزا موت ہے ۔ اور295Cکی طرح عالمی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے۔ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور حرمت رسول ﷺکے مسئلے پر مسلمان حکمرانوں کو قائدانہ کردار ادا کر نا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...