ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر بھر میں بڑے پیمانے پر کلین اپ آپریشن

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر بھر میں بڑے پیمانے پر کلین اپ آپریشن
  • لاہور ( جنرل رپورٹر ) چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) خواجہ احمد حسان اور منیجنگ ڈائریکٹر خالد مجید کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز شہر بھر میں بڑے پیمانے پر کلین اپ آپریشن کیا گیا جس کے دوران مسیحی عبادت گاہوں، مرکزی شاہراؤں، پلوں اور انڈرپاسوں کی واشنگ کی گئی جبکہ تمام ٹاؤنوں میں مینوئل سویپنگ کے بعد نصب کردہ 8000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز خالی کئے گئے۔رات گئے جاری رہنے والے آپریشنز کے نتیجے میں2000ٹن سے زائد ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا۔ آپریشنزکی نگرانی سینئر منیجر آپریشنز سہیل انور ملک، سینئر منیجر پلاننگ آصف اقبال ، دیگر منیجرز اور اسسٹنٹ منیجرز نے کی۔ کلین اپ آپریشنزایسٹر کے پیشِ نظرمسیحی ورکرز کی آئندہ دنوں ممکنہ غیر حاضری کے سبب کیا گیا تاکہ صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے شہر کو ایک بار زیرو ویسٹ کر دیا جائے۔ سربراہ کمیو نی کیشن ڈیپارٹمنٹ و ترجمان ایل ڈبلیوایم سی جمیل خاور کا کہنا ہے کہ گڈ فرائڈے اور ایسٹر کے موقع پر بیشتر مسیحی ورکرز کی غیر حاٖضری کے پیش نظر شہری کچرا پھیلانے سے حتی الامکان گریز کریں اور کوڑاکرکٹ کوڑے دانوں میں ڈالیں تا کہ ورکرز اپنے مذہبی تہوار کو روائتی انداز سے منا سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...