سیکورٹی خدشات ‘ وزیراعظم کے حلقہ اسلام پورہ میں اتوار بازار 4ماہ سے بند

سیکورٹی خدشات ‘ وزیراعظم کے حلقہ اسلام پورہ میں اتوار بازار 4ماہ سے بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ناصر بشیر) وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے حلقہ انتخاب این اے120 کے علاقے اسلام پورہ کا اتوار بازار پچھلے چار ماہ سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند ہے اہل علاقہ سستے پھل اور سبزیاں خریدنے سے محروم ہیں غریب دکانداروں کا معاشی قتل جاری ہے۔ تفصیل کے مطابق اسلام پورہ میں1982ء میں لاہو ر کا سب سے پہلا اتوار بازار لگایا گیا تھا اس بازار کے لگنے سے ساندہ، بند روڈ، شام نگر، چوبرجی، آؤٹ فال روڈ، کرشن نگر، راج گڑھ، نیشنل ٹاؤن، محمدی پارک کے تقریبا ڈیڑھ لاکھ لوگ مستفید ہو رہے تھے لیکن اتوار بازار کی بندش سے لوگ سستی سبزیاں اور پھل خریدنے سے محروم ہو گئے ہیں اب علاقے کے لوگ مہنگی اشیاء بیچنے والے دکانداروں کے رحم و کرم پر ہیں بتایا گیاہے کہ سیکیورٹی رسک کا نام لیکر اسلام پورہ کا اتوار بازار بند کیا گیا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر بندش کا یہی سبب ہے تو پھر لاہور کے سارے اتوار بازار بند کر دیئے جائیں اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام پورہ کا اتوار بازار فوراً بحال کیا جائے اگر نہ کیا گیا تو وہ ضلعی حکام کے خلاف مظاہرے کریں گے۔