کوئلے ، سولر،ونڈودیگر ذرائع سے توانائی کے منصوبوں پر کام جاری ہے ،نعیم اللہ

کوئلے ، سولر،ونڈودیگر ذرائع سے توانائی کے منصوبوں پر کام جاری ہے ،نعیم اللہ

 لاہور ( جنرل رپورٹر )مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اللہ گل نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئلے ، سولر،ونڈ، ہائیڈل اور دیگر قابل تجدید ذرائع سے توانائی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے اور اس ضمن میں تیز رفتاری سے شفافیت کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے جس کی ایک مثال بہاولپور کے قائداعظم سولر پارک میں سو میگاواٹ کا سولر منصوبہ ہے جو پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے مکمل کیا ہے ، یہ پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا سولر منصوبہ ہے۔ چین کے ساتھ توانائی کے 7ہزار میگا واٹ کے منصوبوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران ان منصوبوں پر دستخط ہوں گے او ریہ پراجیکٹس 2017 کے اختتام تک بجلی کی پیداوارشروع کر دیں گے جس سے توانائی بحران سے نمٹنے میں خاطرخواہ مدد ملے گی ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں گیس سے 3600میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگانے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔گیس سے 1200میگا واٹ کا منصوبہ پنجاب حکومت جبکہ 2400میگا واٹ کے منصوبے وفاقی حکومت لگائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی آبادی کا60فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔ نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے پنجاب حکومت نے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...