پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ حکمران طبقے نے کمیشن مافیا کو خوش کرنے کیلئے کیا ، سیلم ساگی

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ حکمران طبقے نے کمیشن مافیا کو خوش کرنے کیلئے کیا ، ...

 لاہور ( جنرل رپورٹر )آل پاکستان مسلم لیگ سینٹرل پنجاب کے سیکرٹری کوارڈنیشن سیلم ساگی نے کہا ہے،پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ پٹرول کی بین الاقوامی منڈی کے ساتھ نہیں کیا گیا بلکہ حکمران طبقے نے اپنے زیردست پلنے والی کمیشن مافیا کو خوش کرنے کیلئے کیا ہے اس امر کااظہار انہوں نے گذشتہ روز صوبائی آفس میں کارکنوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سلیم ساگی نے کہا ہے کہ آسمانی آفت سے فصلیں تباہ ہورہی ہیں ۔بارشوں کی وجہ سے گندم کی ہزاروں ایکڑ فصل تباہ ہورہی ہے اس مجموعی تباہی کے ذمہ دار حکمران ہیں کیونکہ قرآن کریم میں واضع بتایا گیا ہے کہ قوموں کومجموعی تباہی حکمران طبقہ کے گناہوں اورظلم وزیادتیوں کے باعث آئی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ شریف حکمران پٹرولیم مصنوعات میں پہلے ہی20روپے جگاٹیکس قوم سے وصول کررہے ہیں،اوپر سے5روپے اور اضافہ کرکے قوم کے ساتھ زیادتی درزیادتی کی پالیسی پر گامزن ہیں ،انہوں نے کہا کہ غریب عوام کوقربانی کابکرا سمجھنے والے حکمران توبہ کریں تاکہ وقم کو آسمانی آفت سے نجات مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ میرے قائد سید پرویز مشرف کی بنائی گئی پالیسیاں آج بھی وطن عزیز کی سالمیت کی ضامن ہیں گذشتہ 7سالوں میں حکمرانوں نے ملک وقوم کیلئے پالیسی بنائی اور نہ ہی کوئی عملی قدم اٹھایا۔ اے پی ایم ایل کے کارکن اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں ۔ان حکمرانوں سے جان چھوٹنے والی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1