ضمنی انتخابات کے نتائج نے پی ٹی آئی کی مقبولیت واضح کر دی ہے، میاں محمود احمد

ضمنی انتخابات کے نتائج نے پی ٹی آئی کی مقبولیت واضح کر دی ہے، میاں محمود احمد
ضمنی انتخابات کے نتائج نے پی ٹی آئی کی مقبولیت واضح کر دی ہے، میاں محمود احمد

  

 لاہور ( پ ر) تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود احمد نے کہا ہے ضمنی انتخابات میں آنے والے حالیہ نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ تحریک انصاف عوام کی سب سے زیادہ مقبول جماعت ہے اور حکومت کے پاس ایک ایسا جعلی مینڈیٹ ہے جس کا پول بیچ چوراہے میں کْھل چْکا ہے جوڈیشل کمیشمن نے اپنی انکوائری شروع کی تو انتخابات میں ہونیوالی بدترین دھاندلی عوام کے سامنے آجائے گی ایک بیان میں میاں محمود احمد نے کہا کہ ملک کے اندرونی معاملات ہوں یا پھر بیرونی معاملات حکومت ہر محاذ پر شکست خوردہ نظر آتی ہے۔ ایک طرف ملک میں مہنگائی ، بدامنی اور کرپشن کو جن بوتل سے باہر آکر عوام کے زندگی اجیرن کیے ہوئے ہے اور دوسری طرف بغیر سوچے سمجھے سعودی عرب اور یمن کی جنگ میں کودنے کا حکمرانوں کا ارادہ بتا رہا ہے کہ عوام اور پاکستان کے لئے آنے والے دنوں میں مزید مشکلات بڑھیں گی۔ میاں محمود نے کہا کہ نواز لیگ اورپی پی پی جمہوریت بچانے نہیں بلکہ ایک دوسرے کی کرپشن اور لو ٹ مار کو چھپانے اور سہارا دینے کے لئے نکلیں۔ ان کا اتحاد کرپشن بچاو اتحاد ہے جسے بہت جلد تحریک انصاف اقتدار میں آکر پارہ پارہ کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہی میں حکمرانوں اور تحریک انصاف کی مقبولیت کا اندازہ ہوجائے گا

مزید : میٹروپولیٹن 1