ایف بلاک کور کمیٹی کا اجلاس، مقصد میں کامیابی کیلئے اکھٹے رہنے کاعزم

ایف بلاک کور کمیٹی کا اجلاس، مقصد میں کامیابی کیلئے اکھٹے رہنے کاعزم

 لاہور(پ ر) ایف بلاک کورکمیٹی کاہفتہ وار اجلاس گزشتہ روز پریس کلب پہاڑی پر منعقد ہوا جس میں پلاٹوں کے حصول کیلئے پریس کلب کے عہدیداروں کی جانب سے کی جانیوالی کوششوں کو سراہا گیا اور انکے ساتھ مل کر تحریک کو منظم طریقے سے چلانے پر زور دیا گیا ،چیئرمین ایف بلاک کورکمیٹی شیرافضل بٹ کی زیر صدارت ہونیوالے اہم اجلاس میں سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب ذواالفقار علی مہتو نے شرکت کی اور ایف بلاک کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ممبران کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا کیونکہ کسی بھی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں جدوجہد کی ضرورت ہے اور اس کیلئے سب کو مل کرکوشش کرنا ہوگی ،اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین مقیم چودھری اور سیکرٹری انفارمیشن شاہد محمود شیخ سمیت سینئر ممبر ایف بلاک زاہد شفیق طیب ،رضا مغل ،رانا عرفان ،محمد جبار ،محمد اسجد شہزاد سمیت دیگر نے شرکت کی

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...