شہبازشریف کا تقریب میں پرجوش خطاب بارش کے باوجود حاضرین نشستوں پر بیٹھے رہے

شہبازشریف کا تقریب میں پرجوش خطاب بارش کے باوجود حاضرین نشستوں پر بیٹھے رہے

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ’’خود روزگار سکیم ‘‘کی تقریب سے پرجوش انداز میں خطاب کیا۔بارش کے باوجود وزیراعلیٰ شہبازشریف اورتمام حاضرین اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے۔وزیراعلیٰ تقریب میں شرکت کیلئے آئے تو حاضرین نے کھڑے ہوکر تالیاں بجاکران کا شاندار استقبال کیا ۔کلچرل کمپلیکس میں موجود 3ہزار سے زائد افراد نے کھڑے ہوکر ’’خود روزگارسکیم‘‘کی افادیت اورشفافیت کی گواہی دی اور ’’شہبازشریف زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ اپنی نشست سے کھڑے ہوگئے اور انہوں نے تالیاں بجاکر لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 2