حرمین شریفین کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے‘ عمران اے میاں ایڈووکیٹ

حرمین شریفین کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے‘ عمران اے میاں ایڈووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (پ ر) یمن میں خانہ جنگی کے باعث وہاں مقیم پاکستانیوں کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں حکومت تمام پاکستانیوں کو بحفاظت واپس وطن لانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے ابتک اٹھائے گئے اقدامات تسلی بخش نہیں حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔ حرمین شریفین کی ہر طرح حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے مگر سعودی حکمرانوں کی بادشاہت بچانا ہمارا کام نہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان عمران اے میاں ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے گزشتہ روز گنج بخش لائرز فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا سعودی عرب فوج بھیجنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائے، پرائی جنگ میں کود کر پاکستان پہلے ہی بہت نقصان اٹھا چکا ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاحکومت عوام کو معاشی ریلیف دینے کی بجائے انکی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے۔ امریکہ نیو ورلڈ آرڈر کے لیے اور اسرائیل گریٹسٹ اسرائیل کے لیے کافی دیر سے عرب مقدس کے خطے پر نگاہیں جمائے ہوئے ہے۔ سعودی عرب کا یمن پر حملہ اسی آگ کا شعلہ ہے جو پہلے عراق شام اور لیبیا میں بھڑک کر قیامت برپا کر چکی ہے۔ اس جنگ کا نتیجہ یہودو نصاریٰ کے فائدہ اور امت مسلمہ کے نقصان کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔ اس موقع پر عرفان اسلم رانا ایڈووکیٹ، نسرین مجید چوہان ایڈووکیٹ، ثوبیہ ایڈووکیٹ، انیلہ اقبال بھٹی ایڈووکیٹ، خاتون اکبر حنا ایڈووکیٹ، نور محمد راجپوت ایڈووکیٹ، سلطان علی ڈوگر ایڈووکیٹ، جاوید اقبال چوہدری ایڈووکیٹ، مبشر خان ایڈووکیٹ، میاں رفاقت علی ایڈووکیٹ، شہزاد اکرم کمبوہ ایڈووکیٹ، افضال جٹ ایڈووکیٹ، احمد اللہ باجوہ ایڈووکیٹ، صابر علی سانول، سفیان صادق، محمد اقبال، محمد ارشد، ناصر بھٹی، نعمان صادق شاہین، ہارون الرشید و دیگر موجود تھے۔