دارارقم سکول کی کوئٹہ میں تعارفی تقریب ، شرکاء نے کارکردگی کو سراہا

دارارقم سکول کی کوئٹہ میں تعارفی تقریب ، شرکاء نے کارکردگی کو سراہا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کوئٹہ میں دارارقم سکول کی طرف سے ایک تعارفی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبہ بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور کوئٹہ میں دارارقم سکول کی کارکر دگی کو سراہا اس تقریب میں یاسمین لہڑی ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان ،خدائے رحیم سیکرٹری جنگلات بلوچستان، سلطان بایزید چیف الیکشن کمشنر بلوچستان، عبداللہ جان سیکرٹری اطلاعات بلوچستان، عبدالرحمٰن بزدار سیکرٹری زراعت بلوچستان، ریاض احمد سیکرٹری صوبائی محتسب ،جہاں آراء تبسم ڈپٹی ڈائریکٹر وومن ڈویلپمنٹ ،سکینہ عبداللہ ہیڈ گراں ویلفیئر سوسائٹی ،صابرہ اسلام ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تعلیمی میدان میں دارارقم سکولز کے عملی اقدامات نمایاں ہیں۔دارارقم سکولز کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مقررین نے کہا امید ہے آئندہ بھی دارارقم سکولز اپنی در خشندہ روایات برقرار رکھے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4