کتاب سے دوستی علم کی معراج کی علامت ہے، لیاقت بلوچ

کتاب سے دوستی علم کی معراج کی علامت ہے، لیاقت بلوچ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ کتاب سے دوستی علم کی معراج کی علامت ہے جو قومیں کتاب سے تعلق رکھتی ہیں کامیابیاں ان کے قدم چومتی ہے قوم بالخصوص نوجوانوں میں کتاب بینی کو شوق پروان چڑھانے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں 31ویں سالانہ کتب میلے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کتاب میلہ جمعیت کی درخشاں روایت ہے طلبہ اور نوجوانوں کا رشتہ کتاب سے جوڑنے میں جمعیت کا کردار نمایاں ہے تعلیمی اداروں میں کتاب کلچر کا فروغ ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی کلید ہے اس موقع پر صدر شباب ملی پاکستان زبیر گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتاب روشن قوموں کی پہچان ہے نوجوان کتاب سے تعلق کو مضبوط بنائیں نوجوانوں کا کتاب سے رشتہ مضبوط بنانے کے لیے تعلیمی ادارے اپنا کردار ادا کریں کتاب میلے کے پہلے صدر لاہور بار اشتیاق اے خان، رہنما جماعت اسلامی حافظ سلمان بٹ اور امیر العظیم نے کتاب میلے کا دورہ کیا اور میلے کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4