پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج کے زیر اہتمام ڈاکٹر شہباز ملک کی 78ویں سالگرہ کی تقریب

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج کے زیر اہتمام ڈاکٹر شہباز ملک کی 78ویں سالگرہ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک) کے زیر اہتمام معروف پنجابی دانشور، مصنف، محقق اور سابق چیئرمین شعبہ پنجابی، پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شہباز ملک (صدارتی تمغہ یافتہ برائے حسن کارکردگی) کی 78 ویں سالگرہ منائی گئی تقریب میں زبان، ادب و ثقافت سے تعلق رکھنے والی مقتدر شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی پنجاب انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل خالد محمود قاضی نے پروفیسر ڈاکٹر شہباز ملک کو اُن کی پنجابی زبان و ادب کیلئے خدمات پر بھر پور خراج تحسین پیش کیا اور ان کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی اس طرح کی تقاریب کے انعقاد کا مقصد پنجاب کے مصنفین و محققین کی خدمات کو سراہنا اور ملک کیلئے ان کی خدمات کا اعتراف ہے تقریب کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر شہباز ملک نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور حاضرین سے مبارک باد وصول کی۔