محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر اہتمام آج 442طلبہ کو لیپ ٹاپس تقسیم کئے جائیں گے

محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر اہتمام آج 442طلبہ کو لیپ ٹاپس تقسیم کئے جائیں ...

لاہور (خبر نگار خصوصی) حکومت پنجا ب کی جانب سے دینی مدارس کے طلباء و طالبات کے لیے مختص کر دہ 4ہزارلیپ ٹاپس کی تقسیم کے سلسلہ میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر اہتمام آج صبح 10بجے داتا دربار کمپلیکس لا ہورمیں تنظیم المدارس کے 442طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپس تقسیم کیے جا ئیں گے۔ اس تقریب میں سیکریٹری اوقاف و مذہبی امور شہر یا ر سلطان اور ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجا ب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کے علاوہ دینی اور علمی حلقوں کی نمائندہ شخصیات شرکت فرمائیں گی،اور طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کر کے ان کی حوصلہ افزائی فر مائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4