گورنمنٹ شالیمار کالج باغبانپورہ میں ڈینگی آگاہی سیمینار

گورنمنٹ شالیمار کالج باغبانپورہ میں ڈینگی آگاہی سیمینار

لاہور ( جنرل رپورٹر) گورنمنٹ شالیمار کالج باغبانپورہ شالیمار ٹاؤن لاہور میں ڈینگی آگاہی سیمینار کیا گیا جس کی صدارت ٹی ایم او شالامارٹاؤن ملک طارق محمودنے کی ڈی سی او کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایات کے مطابق ٹی ایم او شالامارٹاؤن ملک طارق محمودنے کالج کے طلباء کو آگاہی دی کہ بارش کے بعد اپنے گھروں کی چھتوں کو خصوصی طور پر چیک کریں اور ان پر کھڑا پانی فوری طور پر صاف کریں اور ائرکولرز کاپانی بھی ہر دوسرے دن تبدیل کریں،گھروں کے فریج کی ٹرے روزانہ صاف کریں۔

ملک طارق محمود نے ڈینگی سے آگاہی کیلئے کالج کے پرنسپل ،ڈاکٹرشاہدمحمود ، پروفیسر صاحبان ، اورطلباء کے ساتھ ڈینگی واک کی، اور لوگوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔کالج کے پرنسپل ،پروفیسر صاحبان ، اور طلباء نے ٹی ایم او کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4