سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم پر سرمایہ کاری سے ہی پاکستان ترقی کرے گا، فاطمہ سعید

سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم پر سرمایہ کاری سے ہی پاکستان ترقی کرے گا، فاطمہ ...

لاہور(نمائندہ خصوصی ) فلاحی ادارے میسو گرومنگ سسٹم کی ڈائریکٹر آئی ٹی فاطمہ سعیدنے کہا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم پر سرمایہ کاری کرنے سے ہی پاکستان ترقی کی منا زل طے کرے گا۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ے کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاکرنے کیلئے سائنس وٹیکنالوجی کو فروغ دے کر تعلیمی نظام میں فوری طور پر اصلاحات کرنا ہو ں گی ، اس کے علاوہ جدید تحقیق ، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور نصابی تعلیم کے فروغ کیلئے پرا ئیوٹ سیکٹر کے کردار کی حوصلہ افزائی کرنی ہوں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی سائنس و ٹیکنالوجی ، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور نصابی تعلیم کے انقلاب سے ہی وابستہ ہے لہذا حکومت جی ڈی پی کا دس فیصد بجٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے مختص کرے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدید سہولتوں کی فراہمی کیساتھ ساتھ ہنرمند افرادی قوت کا حصول ملک کی معیشت کی مضبوطی کیلئے نا گزیر ہے لہٰذا حکومت نوجوان نسل کو سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم کیساتھ ساتھ ٹیکنیکل ایجوکیشن سے بھی وابستہ کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4