آل پارٹیزکانفرنس کے رابطوں کا فعال بنانے کیلئے’’ سینٹرل کنٹرول روم‘‘ قائم

آل پارٹیزکانفرنس کے رابطوں کا فعال بنانے کیلئے’’ سینٹرل کنٹرول روم‘‘ قائم

لاہور(نمائندہ خصوصی ) چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان محمد ضیاء الحق نقشبندی نے تنظیم اتحاد امت پاکستان کی آل پارٹیز مشرق وسطیٰ کانفرنس کے حوالے سے رابطوں کو مزید بہتر اور فعال بنانے کیلئے’’ سنیٹرل کنڑول روم ‘‘قائم کر دیا ہے جو کانفرنس کے آخر تک دن میں 18گھنٹے کام کرے گا جبکہ کانفرنس کے انتظامات کو آخری اور حتمی شکل دینے کے لیے آج 4بجے مرکزی ایگزیکٹو بورڈکا اجلاس طلب کر لیا ہے جو پروگرام کوآخری شکل دینے کی منظور دے گی جبکہ کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے بنائی گئی 10کمیٹیوں کے سربراہ بھی شرکت کریں گے ان میں رابطہ میڈیا کمیٹی ،رابطہ علماء کمیٹی ،رابطہ مشائخ کمیٹی ،رابطہ سیکورٹی کمیٹی ، رابطہ ٹریفک کنڑول کمیٹی و دیگر کمیٹیاں شامل ہیں

رابطہ تاجران کمیٹی ،رابطہ طلباء تنظیمات کمیٹی ، رابطہ سیاستدان کمیٹی ،رابطہ مدارس کمیٹی ، نیشنل مہمان کمیٹی،رابطہ کنڑول روم کمیٹی ، رابطہ ساؤنڈ کمیٹی ،رابطہ پروٹوکول کمیٹی ،رابطہ لنگر کمیٹی ، رابطہ انٹرنیٹ کمیٹی ،رابطہ ویب سائٹ کمیٹی ،رابطہ آئی ٹی کمیٹی شامل ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4