فوجی عدالتوں سے دہشتگردوں کو فوری سزائیں اچھا اقدام ہے،میاں کامران سیف

فوجی عدالتوں سے دہشتگردوں کو فوری سزائیں اچھا اقدام ہے،میاں کامران سیف

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق) کے راہنما وجوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے فوجی عدالتوں سے 6دہشتگردوں کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں سے دہشتگردوں کو فوری سزائیں اچھا اقدام ہے فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشت گردی میں کمی واقع ہوئی ہے خود کش حملوں معصوم انسانوں کو ذبح کرنے اور دہشت گردی میں ملوث افراد کسی رو رعایت کے مستحق نہیں ان کا کڑا احتساب اور فوری سزائیں وقت کا اہم تقاضا ہے میاں کامران سیف نے فوج کی جانب سے کراچی آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی اور بھتہ مافیا کے خلاف کارروائی سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم ہوکر رہ گئی ہے اور کراچی کا امن و سکون بحال ہوگیا ہے بھتہ کی وارداتوں میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی اور ہر طبقہ فکر نے کراچی آپریشن کی حمایت کی ہے دہشت گرد اور ان کے سرپرستوں کے خلاف کارروائی جاری رہنی چاہیے تاکہ ملک امن و امان کو گہوارہ بن سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...