مسلم لیگ (ن) نے شیخوپورہ میں ماڈل مویشی منڈی قائم کی ہے، شاویز خان

مسلم لیگ (ن) نے شیخوپورہ میں ماڈل مویشی منڈی قائم کی ہے، شاویز خان

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے شیخوپورہ میں پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ماڈل مویشی منڈی قائم کی ہے جہاں مویشی پال حضرات کیلئے جدید سہولتیں ایک چھت تلے فراہم کی گئی ہیں مویشی منڈیوں میں لوٹ کھسوٹ اور جگا ٹیکس کی روایت کو دفن کر دیا ہے ماڈل مویشی منڈی کے قیام سے مویشی پال حضرات کو پرچی مافیا سے نجات ملے گی اور کوئی مویشی پال حضرات کا استحصال نہیں کر سکے گا۔ ماڈل مویشی منڈیوں کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔ ماڈل مویشی منڈی میں جانوروں کے تحفظ کیلئے خصوصی شیڈز بنائے گئے ہیں۔سکیورٹی کا باقاعدہ نظام وضع کیا گیا ہے اور ٹرکوں کی فری پارکنگ سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ ایسی ماڈل مویشی منڈیاں پنجاب بھر میں قائم کی جائیں گی۔مویشی پال حضرات کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں میسر آئیں گی۔ ماڈل مویشی منڈیوں میں مویشی پال حضرات کو جانور کی صحیح قیمت مل سکے گی۔ ماڈل مویشی منڈیوں میں بائیوگیس کے پلانٹ بھی لگائے جائیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...