پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’’تعلیم میں معیار کو یقینی بنانا‘‘ کے موضوی پر سیمینار
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیر اہتمام پی آئی کیو سی کے اشتراک سے ’’تعلیم میں معیار کو یقینی بنانا‘‘ کے موضو ع پر الرازی ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی آئی کیو سی ڈاکٹر کامران موسیٰ، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر عامر اعجاز، ڈینز، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور دیگر یونیورسٹیوں سے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ممبران نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ بہترین تعلیم سے ہی اچھے استاد پیدا ہوتے ہیں۔ کامران موسیٰ نے معیاری تعلیم کیلئے نئے رجحانات، مختلف طریقہ جات اوردیگر پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر عامر اعجاز نے بھی سیمینار سے خطاب کیا سیمینار کو شرکاء کی جانب سے خوب سراہا گیا۔