پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کا شوہر کے حق میں بیان، کارروائی 10اپریل تک ملتوی

پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کا شوہر کے حق میں بیان، کارروائی 10اپریل تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں محبت کی شادی کرنے والی لڑکی نے والدین کیساتھ جانے سے انکار کر دیا لڑکی کی جانب سے شوہر کے حق میں بیان دینے پر عدالت نے دائردرخواست ضمانت پر کارروائی 10 اپریل تک ملتوی کردی عدالت میں ثنا ء نامی لڑکی کو اغواء کرنے کے الزام میں تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ملزم کیجانب سے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی گئی تو لڑکی کے والدین اور بھائی بھی موجود تھے لڑکی ثناء نے بیان دیا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا ہے اس نے اپنی مرضی سے دانیال کیساتھ شادی کی ہے عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ کیس سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4