سانحہ یوحنا آباد : گاڑی تلے کچلنے والی خاتون ٹیچر کے مقدمے کی سماعت آج ہو گی

سانحہ یوحنا آباد : گاڑی تلے کچلنے والی خاتون ٹیچر کے مقدمے کی سماعت آج ہو گی

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں یوحناآبادمیں ہنگامہ آرائی کے دوران خاتون ٹیچرکی گاڑی تلے آکر3 افرادکی ہلاکت کے مقدمہ میں ملوث خاتون کے کیس کی سماعت آج کو ہوگی پچھلی سماعت پر عدالت نے مذکورہ ملزمہ کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی عدالت میں سماعت کے موقع پر ملزمہ مریم صفدرکے وکیل صاحبزادہ امجد نوازنے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے ضمانت میں مزید توسیع کی استدعا کی تھی جبکہ لواحقین کی جانب سے بھی مقدمہ مدعی بننے کی درخواست کی گئی کہ وہ مریم کی ضمانت خارج کروانا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے فریقین کو ہدایت کی کہ وہ اپنا وکیل عدالت میں پیش کریں عدالت نے ملزمہ کی عبوری ضمانت میں مزید 4اپریل تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمہ کوخود پیش ہونے کا حکم دیا تھا ۔   استغاثہ کے مطابق یوحنا آباد دھماکوں کے دوران بلاوئیوں کے حملے سے بچنے کی خاطر نجی سکول کی ٹیچر مریم صفدرنیگاڑی بھگا دی تھی جس کے باعث گاڑی تلے آکر3 افرادعامرمسیح، دانش شہبازاورنویدکوہلاک ہوگئے تھے جبکہ 6افراد زخمی ہوئے تھے جس پر تھانہ نشتر کالونی پولیس نے اس کے خلاف بجرم322 ،337جی کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...