حکم عدولی کرنیوالے پولیس اہلکاروں کے کیس کی سماعت آج ہو گی

حکم عدولی کرنیوالے پولیس اہلکاروں کے کیس کی سماعت آج ہو گی

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج میاں شہزاد رضا کی عدالت میں منشیات کے مختلف مقدمات میں عدالتی حکم عدولی کرنیوالے پولیس اہلکاروں کے کیس کی سماعت آج ہوگی پچھلی سماعت پر فاضل جج نے 2تھانوں کے 3سب انسپکٹرز سمیت 11پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے عدالت میں زیرسماعت منشیات کے مقدمہ میں عدالتی حکم کے باوجود تھانہ جنوبی چھاؤنی کا سب انسپکٹر شوکت، چوکی نادرآباد کا اے ایس آئی ایوب ، کانسٹیبل واجد علی ،فیاض احمد اور محر ر ظہیر احمد عدالت میں پیش نہیں ہورہے تھے ،علاوہ ازیں ایک دوسرے منشیات کے مقدمہ میں عدالتی حکم کے باوجود تھانہ باغبانپورہ کا سب انسپکٹر دلشاد احمد، جان محمد ، کانسٹیبل مشتاق احمد، صغیر احمد، محمد نواز اور محرر تبسم نصیر پیش نہیں ہورہے تھے جس پر عدالت نے مذکورہ تمام پولیس اہلکاروں کو گرفتارکرکے آج عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...