قرض ریکوری کے دعوؤں پر 4 نادہندگان کے اثاثوں کی نیلامی کا شیڈول جاری

قرض ریکوری کے دعوؤں پر 4 نادہندگان کے اثاثوں کی نیلامی کا شیڈول جاری

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے مختلف مالیاتی اداروں کی جانب سے دائر قرض ریکوری کے دعوؤں پر4 نادہندگان کے اثاثوں کی نیلامی کا شیڈول جاری کر دیابینکنگ عدالت کے شیڈول کے مطابق این ائی بی بینک گلبرگ برانچ کے نادہندہ میسرز توکل ٹریڈرز شاہدرہ کے اثاثوں کی نیلامی 9 مئی کو کرائی جائے گی،توکل ٹریڈرز مالکان اسد الرحمان بٹ، غلام نبی بٹ اور محمد الطاف بٹ بینک کے 10لاکھ کے نادہندہ ہیں،اسی طرح نیشنل بینک سات لاکھ پانچ ہزار قرض وصول کرنے کیلئے سلطان پورہ کے رہائشی نادہندہ محمد حنیف اور عبد الرشید کے اثاثوں کی نیلامی بھی 9 مئی کو ہو گی حبیب بینک کے نادہندہ میسرز ٹاؤ لائن پرائیویٹ لمیٹڈ کے ماڈل ٹاون میں واقع گھر کی نیلامی 16اپریل کو کرائی جائے گی ان کے ذمہ حبیب بینک کے 5کروڑ 79 لاکھ سے زائدقرض واجب ادا ہے جبکہ ایس ایم ای بینک کے نادہندہ میسرز مغل اٹو باڈی پارٹس کے پروپرائیٹر مححمد اسلم کے اثاثوں کی نیلامی 3 اپریل کو منعقد ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4