غلط رپورٹ پیش کرنیوالے اے ایس آئی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت آج ہوگی

غلط رپورٹ پیش کرنیوالے اے ایس آئی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت آج ...

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں غلط رپورٹ پیش کرنیوالے اے ایس آئی رفاقت علی کیخلاف شہری کیجانب سے دائر اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت آج ہوگی۔پچھلی سماعت پر عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس بی کو حکم دیا تھا کہ مذکورہ اے ایس آئی کے خلاف انکوائری کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے عدالت میں شہری عابد حسین نے اندراج مقدمہ کی دائر درخواست میں موقف اختیار کررکھا ہے کہ سائل نے ایک کوٹھی 32لاکھ روپے میں گروری بابر محمود سے خریدی جس کے بعد بابر محمودنے یہ کوٹھی ندیم الرحمن کو بچی دی اور مجھے کہا کہ ندیم الرحمن سے گروی پر دوبارہ لے لو،بعدازاں 20فروری 2015کو بابر محمود، نعیم گھمن ،نوید ،فیاض اور10نامعلوم افراد جن میں سے کچھ پولیس وردیوں میں ملبوس تھے نے سائل کے گھر گھس کر اسے ذدکوب کیا ،عدالتی حکم پر مذکورہ واقع کی رپورٹ طلب کی گئی جس پر مذکورہ اے ایس آئی نے غلط رپورٹ پیش کی تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4