ایس ایچ او تھانہ سندر کیخلاف دائر درخوست پر سماعت آج ہو گی

ایس ایچ او تھانہ سندر کیخلاف دائر درخوست پر سماعت آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مسعود احمد کی عدالت میں عدالتی حکم عدولی کرنے والے ایس ایچ او تھانہ سندر کے خلاف دائر درخوست پر سماعت آج ہو گی ۔واضح رہے کہ عدالت میں تھانہ سندر کے ایس آئی اشرف کی جانب سے عدالت میں جھوٹ بولنے اور غلط حقائق بتانے پر اس کے خلاف سیکشن 192اور176کے تحت کارروائی کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مذکورہ ایس ایچ او طلبی کی نوٹس جاری کئے گئے لیکن وہ پیش نہیں ہورہا تھا ۔عدالت میں درخواست گزار مبشر حسن نے مذکورہ اے ایس آئی کے خلاف عدالت میں جھوٹ بولنے پر اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کررکھی ہے جس پر عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سندر کو پچھلی سماعت پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آج جواب طلب کررکھا ہے ۔