اغوا ء مقدمہ میں ملوث ملزم کے کیس کی سماعت آج ہو گی

اغوا ء مقدمہ میں ملوث ملزم کے کیس کی سماعت آج ہو گی

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں اغواء کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے کیس کی سماعت آج ہوگی ۔پچھلی سماعت پر عدالت نے مذکورہ ملزم کی ضمانت میں آج تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کرتے ہوئے پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کررکھا ہے عدالت میں باغبانپورہ کے رہائشی عرفان اشرف نے اپنے وکیل کی وساطت سے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس نے شمع منیر سے پسند کی شادی کی اس نے اسے اغواء نہیں کیا ہے ،مذکورہ لڑکی نے عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرتے ہوئے موقف اختیا رکیا کہ اس کے والد منیرحسین نے اس کے شوہر عرفان اشرف کے خلاف اغواء کاجھوٹا مقدمہ درج کروارکھا ہے ،اسے کسی نے اغوا نہیں کیا، ہے جبکہ انہوں نے شرعی طریقے سے شادی کی ہے جس پر عدالت نے مذکورہ ملزم کی ضمانت میں مزید توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...