ورلڈ کونسل آف ریلیجنز کے زیر اہتمام صوبائی بین المذاہب امن کانفرنس

ورلڈ کونسل آف ریلیجنز کے زیر اہتمام صوبائی بین المذاہب امن کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ورلڈ کونسل آف ریلیجنز(پاکستان) کی جانب سے پنجابی کمپلیکس آڈیٹوریم، قذافی سٹیڈیم لاہور میں بین المذاہب امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نمایاں مذہبی علماء، دانشوروں، صحافیوں، سیاستدانوں اور وزراء نے شرکت کی کانفرنس کی صدارت ورلڈ کونسل آف ریلیجنز( پاکستان) کے چیئرمین اور وفاق المدارس العربیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری نے کی کانفرنس کے شرکاء اور مقررین نے پاکستان میں بدامنی کی مختلف وجوہات پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ پاکستان میں موجودہ بدامنی کی صورت حال کو ختم کرنے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب انتہا پسندی اور دوسرے مذاہب کی بے حرمتی کی قطعی اجازت نہیں دیتاسانحہ یوحنا آباد کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگرد کسی بھی مذہب سے تعلق نہیں رکھتے، جو عبادت گاہوں کو نقصان پہنچائیں، اس کے بعد کے ردعمل میں زندہ لوگوں کو جلایا جانا بھی انسانیت کی توہین ہے۔
جس میں مذہبی تعصبات کو ہوا دی گئی، جو قابل مذمت ہے۔
مسلمانوں کو جلایا جانا، مسیحیوں کو دھماکے میں مارنا، دونوں ہی واقعات انسانیت کے ساتھ ظلم ہے، کیونکہ انسانیت کا احترام مذہبی بنیادوں سے بالاتر ہے۔ کوئی سکھ ہو، مسلمان ہو، ہندو ہو یا مسیحی، سب انسان ہونے کے ناطے قابل احترام ہیں۔ اس طرح کے واقعات پاکستان میں امن کو خراب کرنے کی سازش ہے، تاکہ لوگوں کو آپس میں مذہبی اور مسلکی تفرقات میں مبتلا کر کے لڑوایا جائے جس سے پاکستان کے وقار اور استحکام کو نقصان پہنچایا جا سکے۔