کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے انتخابات آج ہونگے،ممبران کونسل مقرر کریں گے

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے انتخابات آج ہونگے،ممبران کونسل مقرر کریں گے

لاہور(جنرل رپورٹر) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے انتخابات آج ہونگے جس میں 9558 ممبران آج 4 سال کیلئے اپنے 20 کونسل ممبر منتخب کریں گے جس کیلئے پولنگ صبح 9 سے شروع ہو کر شام 5 بجے تک ہوگی۔ 2015 ء سے 2019 ء کیلئے 4 سالہ مدت کے انتخابات میں آج 20 کونسل ممبر کی نشستوں پر 80 امیدواروں میں مقابلہ وہگا جس کیلئے 2563 کونسل ممبران کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ پاکستان میں مجموعی طور پر 9558 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ آج تین بڑے گروپوں میں مقابلہ وہگا ۔ وائی ڈی اے اپنا پینل سامنے لا چکا ہے جبکہ پروفیسر مسعود گوندل اور پروفیسر عامر عزیز گروپ بھی آمنے سامنے ہیں تاہم پروفیسر خالد مسعود گوندل اور پروفیسر عامر عزیز کے گروپوں میں کانٹے دار مقابلہ کا امکان ہے جبکہ وائی ڈی اے پہلی مرتبہ پینل سامنے لائی ہے جس کی طرف سے ڈاکٹر عامر بندیشہ سامنے آئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...