سندس فاؤنڈیشن میں نئے بلاک کا آغاز، افتتاح اقبال چغتائی نے کیا

سندس فاؤنڈیشن میں نئے بلاک کا آغاز، افتتاح اقبال چغتائی نے کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سماجی و کاروباری شخصیت جناب اقبال بیگ چغتائی اور اُن کی اہلیہ نے سُندس فاؤنڈیشن کے نئے بننے والے بلاک کا افتتاح کیا، جس کے بعد اُنہوں نے سُندس فاؤنڈیشن میں زیرِ علاج تھیلیسیمیاء، ہیموفیلیاء اور بلڈ کینسر کے مریض بچوں کی عیادت کی اُن میں پھول اور تحائف بھی تقسیم کئے جبکہ لیبارٹری میں جدید مشینری پر بلڈ سکریننگ، خون اور اجزائے خون کی فراہمی کے عمل کو دیکھ کر سراہااورتھیلیسیمیا کے مرض کی روک تھام کیلئے مطلوبہ مشینری (الیکٹروفریسز مشین) بطور عطیہ فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سُندس فاؤنڈیشن جس بہترین طریقے سے خون کی ان بیماریوں کیخلاف کوشاں ہے، ہم سب کو بھی اس ادارے کا بھرپور ساتھ دینا چاہئے اور ہم مستقبل میں بھی اس ادارے کی ہر ممکن مدد کی کوشش کریں گے آخر میں شکریہ ادا کرتے ہوئیچیئرمین منّوبھائی اور صدر یاسین خان نے کہا کہ معاشرے میں آپ کی طرح اور بھی بہت سے دردِدِل رکھنے والے لوگ موجود ہیں، اگر وہ بھی سُندس فاؤنڈیشن اور اس جیسے اداروں کا دل کھول کر ساتھ دیں تو وہ دن دور نہیں جب خون کی ان بیماریوں کا جڑ سے خاتمہ کیا جاسکے۔