نیو انارکلی ،محکمہ اوقاف کی ملکیت دو منزلہ پلازہ گرنے سے 7افراد زخمی

نیو انارکلی ،محکمہ اوقاف کی ملکیت دو منزلہ پلازہ گرنے سے 7افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرا ئم سیل ) نیو انار کلی کے علاقہ میں دو منزلہ خستہ حال پلازہ گر نے سے ما لک سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے میو ہسپتال میں داخل کر وادیا گیا ۔بتا یا گیا ہے کہ نیو انار کلی کے علاقہ میں ر شید گا ر منٹس حاجی شہا ب رشید اور اس کے بھائی خرم رشید نے اسکول یو نیفام کی دکان عر صہ دراز سے کرائے پرلے رکھی تھی۔گز شتہ روزحاجی شہا ب رشید اپنے بھائی خرم رشید ، ظہیر احمد ملازم،بابر،خاور،عمران مصطفی،اور جہا زیب دکان میں موجود تھے کہ اچا نک اوپر والی منزل زور دار دھما کے سے گر گئی جبکہ اس دوران تمام دکان میں موجود افراد باہر نکل آ ئے دیکھتے ہی دیکھتے سا رہ پلازہ زور دار دھما کے کے ساتھ گر گیا ۔ عمارت محکمہ اوقاف کی ملکیت ہے جس کی عرصہ دراز سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

مزید :

علاقائی -