صوبائی دارالحکومت ،ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ،ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

لاہور(کرا ئم سیل )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر کے مزاحمت پر ایک شہری کو زخمی کردیا -ذرا ئع کے مطابق شا د با غ میں چار ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ کے کیشیر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس واقعے کی اطلاع ملنے کے باوجود کئی گھنٹے تاخیر سے پہنچی، کاہنہ کی حدود گلوڈیرہ مین فیروز پور روڈ پر دوڈاکوؤں نے داؤد سلیم کو روک کر سات سو روپے چھین لئے اور مزاحمت پر چھری مار کر اسے زخمی کردیا ۔مانگا منڈی چاہ تاجپورہ میں شریف کے گھر سے سات ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے دولاکھ 85ہزار کی نقدی زیورات اور شادباغ پیکو روڈ پر واقع پٹرول پمپ سے تین ڈاکو عملہ کو یرغمال بنا کر 35ہزارلوٹ کرفرار ہو گئے،سٹی ڑائیونڈ میں ساجد سے دس لاکھ مالیت کی کار نقدی باغبانپورہ میں عرفان سے چار ڈاکو دو لاکھ اور باغبانپورہ میں ہی احمد رضا سے چار لاکھ ،ڈیفنس اے میں شاہد کی بیٹی سے سوا لاکھ اور ڈیفنس اے میں ہی صابر کی بیٹی سے چار لاکھ کی نقدی زیورات،سمن آباد میں قمر کی فیملی سے ایک لاکھ 90ہزار،اقبال ٹاؤن میں محمد علی کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ ،باغبانپو رہ میں شائستہ خان اور اسکی فیملی سے 80ہزار،اقبال ٹاؤن میں پوسٹ میں امجد سے 60ہزارمصطفی ٹاؤن میں احمد سے ڈیڑھ لاکھ،نواب ٹاؤن میں احسن سے 30اور اجمل سے 70ہزار،ستوکتلہ میں علی سے 36ہزار،ماڈل ٹاؤن میں سمیع سے سوا لاکھ،اچھرہ میں شہباز سے 70ہزار،غالب مارکیٹ میں مشتاق سے 30ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا جبکہ ڈیفنس اے میں دوڈاکو رکشہ ڈرائیور زاہد کو باندھ کر اسکا رکشہ اور نقدی مو بائل لے گئے جبکہ مصطفی ٹاؤن میں ظہیرکی گاڑی اور کا ہنہ میں محمود ، باٹا پور سے امتیاز ،ڈیفنس بی میں فاروق ،فیکٹری ایریا میں ابرار ،قلعہ گجر سنگھ میں طارق ،مغل پورہ میں سلمان ،مزنگ میں ذوہیب ،شاہدرہ میں عابد ،نشتر کالونی میں ساجد ،اسلام پورہ میں ارشد ،شاد باغ میں عدنان ،نواں کوٹ میں نبیل ،مسلم ٹاؤن میں ماجد ،ٹاؤن شپ میں اعجاز ،سبز ہ زار میں اسلام دین ، شاد مان میں حسن کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں ۔

مزید : علاقائی