ہربنس پورہ ، 4ماہ سے لاپتہ 12سالہ محسن کا سراغ نہ لگ سکا
لاہور(کرائم سیل)ہربنس پورہ کے علاقہ سے 4ماہ قبل لاپتہ ہونے والے 12سالہ بچے کا تاحال پتہ نہیں چل سکا۔ورثا تھانے کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے۔نمائندہ" پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے لاپتہ ہونے والے بچے محسن کے باپ عنایت نے بتایا کہ وہ ہربنس پورہ کے رہائشی ہیں۔ 12دسمبر 2014 کو محسن شام کے وقت گھر سے سامان لینے کے لیے گیا لیکن واپس نہیں آیا۔جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے اس حوالے سے تھانے میں رپورٹ بھی درج کروائی لیکن تاحال اس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے پولیس حکام سے اپیل ہے کہ اس حوالے سے ہماری مدد کر کے محسن کو بازیاب کروایا جائے۔