جلوپنڈ،سلنڈ ر دھماکہ میں زخمی ہونے والا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

جلوپنڈ،سلنڈ ر دھماکہ میں زخمی ہونے والا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

لاہور(کرائم سیل)جلو پنڈکے علاقہ میں چند روز قبل سلنڈ ر دھماکہ میں زخمی ہونے والا 45سالہ غلام نبی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ متوفی 4بچوں کا باپ تھا اور محنت مزدوری کرتا تھا ہلاکت کی خبر ملتے ہی گھر میں کہرام برپا ہو گیا ۔ اہل خانہ کی طرف سے کسی قسم کی کارروائی نہ کروانے کی درخواست پر پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔

مزید : علاقائی