قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر ٹریفک انسپکٹر سمیت 5 وارڈنزنوکری سے فارغ
لا ہور (کرا ئم سیل )چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے انسپکٹرعامر نوید،ٹریفک وارڈنز عثمان، عدیل ذوہیب اورفیصل سمیت5اہلکاروں کو محکمانہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیراطلاع طویل غیر حاضر ی کی بناء پر نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کردئے ۔