گوالمنڈی، آگ کی زد میں آ کر جھلسنے والا 43سالہ شخص سپرد خاک

گوالمنڈی، آگ کی زد میں آ کر جھلسنے والا 43سالہ شخص سپرد خاک

لاہور(کرائم سیل)گوالمنڈی کے علاقہ میں چند روز قبل آگ کی زد میں آ کر جھلس کر جاں بحق ہونے والے 43سالہ غلام نبی کی نعش پولیس نے پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کر دی ۔جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں اس کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

پولیس اور متوفی کے ورثا کے مطابق گوا لمنڈی کے علاقہ میں چند روز قبل ایک مکان میں آ گ لگ گئی تھی ،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔اس موقع پر کئی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

مزید : علاقائی