مزنگ،پلاسٹک کے گودام میں آ تشز دگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

مزنگ،پلاسٹک کے گودام میں آ تشز دگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

لاہور(کر ا ئم سیل ) مزنگ کے علاقے میں پلاسٹک کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم اطلاع ملنے پر فائربریگیڈکے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابا پالیا۔ بتایا گیا ہے کہ مزنگ کے علاقے فین روڈپر راشد نامی شخص پلاسٹک کے سامان کا گودام بنا رکھا تھا گزشتہ روز بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث تاروں میں آگ لگنے سے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ گودام کے مالک کے مطابق اس کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔

مزید : علاقائی