موچی گیٹ ،جائیداد کے تنازع پر نو جوان نے بہنوئی کو قتل کر وا دیا

موچی گیٹ ،جائیداد کے تنازع پر نو جوان نے بہنوئی کو قتل کر وا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)موچی گیٹ کے علاقے میں جائیدادکے تنازع پر سالے نے اجرتی قاتل سے بہنوئی کو قتل کروا دیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر قاتل کو گرفتار کر کے لاش قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں جمع کروا دی ۔مقتول کے بھائی منصور ،دوست قمر،ساتھی دکانداروں اور دیگر رشتہ داروں نے بتایا کہ 30سالہ عامر شادباغ کا رہائشی تھا اور اس کا اپنے سالے ہاشم کے ساتھ جائیدادا کاتنازع چل رہا تھا ۔ گزشتہ روز ہاشم نے اجرتی قاتل خرم کو 1لاکھ روپے دے کر اپنے بہنوئی عامر پر فائرنگ کروا دی جس کے نتیجے میں عامرشدید زخمی ہو گیا،جسے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھہ لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزم کواہل علاقہ نے اس کو پکڑ لیا اورپولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم خرم ایک اجرتی قاتل ہے ۔اس نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ اس نے عامر کو مارنے کیلئے ہاشم سے رقم لے رکھی تھی۔مقتول کے سالے کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -