کراچی ،تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے کارکن پھر آمنے سامنے ،پی ٹی آئی کا استقبالیہ کیمپ اکھاڑ دیا ،جھنڈا نذر آتش

کراچی ،تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے کارکن پھر آمنے سامنے ،پی ٹی آئی کا ...

 کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے کریم آبادمیں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا اس دوران تحریک انصاف کے پارٹی پرچم کو نذر آتش کردیا گیا ،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاٹھی چار ج کیا جبکہ ایم کیو ایم کے 2 کارکنوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ۔جمعہ کی رات کریم آباد کے علاقے میں تحریک انصاف کے استبقالیہ کیمپ کے باہر ایم کیو ایم کے کارکن جمع ہوگئے اور نعرے بازی شروع کردی جس پر تحریک انصاف کے کارکن بھی مشتعل ہوگئے اور دونوں جانب سے تصادم شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں کچھ کارکن زخمی بھی ہوئے اس دوران ایم کیو ایم کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کا پرچم جلا دیا ۔دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا جبکہ ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔اس دوران حیدرعباس رضوی ،خالد محمد صدیقی ،کنور نوید جمیل کریم آباد پہنچ گئے ۔پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم کے ڈنڈا بردار اکارکنوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر حملہ کیا جس میں ہمارے کارکن زخمی بھی ہوئے ۔انھوں نے کہا کہ ہم نہ انتخابی مہم چھوڑیں گئے اور نہ علاقہ جناح گراؤنڈ متحدہ کا نہیں اسٹیٹ پراپرٹی ہے ۔انھوں نے کہاکہ ہمارے حوصلے بلند ہیں ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کریم آباد میں پی ٹی آئی کے استقبالیہ کیمپ پر ایم کیو ایم کے کارکنوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے صورتحال کا نوٹس لیں ، ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے ۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کہاں گیا ، سندھ پولیس پی ٹی آئی کے کارکنوں کے تحفظ میں ناکام ہوگئی ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...