عوام خودمختار ،مضبوط اور خوشحال پاکستان بنانے کیلئے آگے بڑھیں،زرداری

عوام خودمختار ،مضبوط اور خوشحال پاکستان بنانے کیلئے آگے بڑھیں،زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو کے 36ویں برسی کے موقع پر جمہوریت پسندوں سے کہا ہے کہ وہ خود کو جمہوریت کی اعلیٰ اقدار کے لئے وقف کر دیں اور عوام کو خودمختار اور پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے کے لئے اجتماعی طور پر آگے بڑھیں۔ شہریوں کو بااختیار بنانے کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے عوام کو آئندہ ہونے والے ضلعی حکومت کے انتخابات میں اپنے نمائندے آزادی اور بلاخوف و خطر منتخب کریں تاکہ اگراس روٹ کی سطح پر عوام کو بااختیار بنایا جا سکے۔ آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم کو بہت سارے تحفے اور خوشیاں دیں جن میں سے ایک متفقہ آئین بھی ہے اور اس کے علاوہ ایک پرامن نیوکلیر پروگرام دیا جس سے ملک کا دفاع مضبوط ہوگیا۔ ان کے ان دو اثاثوں کی ہر صورت میں حفاظت کرنی ہے اور کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -