حج 17ہزار روپے سستا ،مفت حج پر پابندی ،143368پاکستانی سعادت حاصل کرینگے

حج 17ہزار روپے سستا ،مفت حج پر پابندی ،143368پاکستانی سعادت حاصل کرینگے

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اس سال حج 17 ہزار روپے سستا ہو گیا، مفت حج پر پابندی لگا دی گئی۔ پہلے آئیے پہلے پائیے کی اسکیم بھی ختم۔ حج درخواستیں 15 سے 23 اپریل تک وصول کی جائیں گی۔ ایک لاکھ 43 ہزار 368 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے حج پالیسی 2015 کی منظوری دے دی۔ کمیٹی کا اجلاس حافظ عبد الکریم کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ وزارت مذہبی امور کے حکام نے اجلاس کو حج پالیسی دو ہزار پندہ پر بریفگ دی گئی۔ حج پالیسی کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار 368 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ پچاس فیصد سرکاری اسکیم اور پچاس فیصد نجی آپریٹرز کے ذریعے حجاز مقدس جائیں گے۔ حرم کی توسیع کے باعث پاکستان کے کوٹے میں رواں سال بھی 20 فیصد کمی کی گئی ہے۔ سرکاری اسکیم کے 50 فیصد عازمین کو براہ راست مدینہ منورہ لے جایا جائے گا۔ حج درخواستیں 15 سے 23 اپریل 2015 تک وصول کی جائیں گی۔ کامیاب درخواست گزاروں کا اعلان 28 اپریل کو بذریعہ قرعہ اندازی کیا جائے گا۔ حج پالیسی کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت مکہ میں رہائش کا کرایہ 3 ہزار سعودی رالو فی حاجی ہو گا جبکہ مدینہ منورہ میں 600 رالا فی کس وصول کئے جائیں گے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال حج اخراجات میں 17 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔ کراچی، کوئٹہ اور سکھر سے حج اخراجات 2 لاکھ 46 ہزار 231 روپے اور دیگر شہروں سے حج اخراجات 2 لاکھ 55 ہزار 271 روپے ہوں گے۔ حج پالیسی کے تحت جس شخص نے گزشتہ 5 سال میں حج ادا کیا ہو وہ 2015 کیلئے درخواست دینے کا اہل نہیں ہو گا۔ گزشتہ سال کے رجسٹرڈ حج گروپ آپریٹرز کو ہی رواں سال کوٹہ ملے گا۔ حج پالیسی کی مانیٹرنگ پارلیمانی کمیٹی کرے گی ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...