چینی صدر کا دورہ پاکستان پھر ری شیڈول ہونے کا امکان

چینی صدر کا دورہ پاکستان پھر ری شیڈول ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)مشرق وسطیٰ کی مخدوش صورتحال کے باعث چین کے صدر ژی جن پنگ کا دورہ پاکستان پھر ری شیڈول ہونے کا امکان،ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کی مخدوش صورتحال کے باعث چین کے صدر ڑی جن پنگ کا دورہ پاکستان پھر ری شیڈول ہونے کا امکان ہے۔ چینی صدر نے 9، 10 اور 11 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا اور پاکستان کے دورے کے فورا بعد چینی صدر نے سعودی عرب اور مصر کا دورہ بھی کرنا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتی چینلز دورے کی نئی تاریخوں کا تعین کریں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -