اسلامی تعلیمات میں پوری دنیا کے امن کی ضمانت ہے ‘طاہر القادری

اسلامی تعلیمات میں پوری دنیا کے امن کی ضمانت ہے ‘طاہر القادری

لاہور( نمائندہ خصوصی)عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ختم الصلواۃ کی ماہانہ محفل سے آڈیو لنک پر براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینیا یونیورسٹی میں دہشت گردی کے نتیجے میں سینکڑوں بے گناہ طالبعلموں کی اموات پر دلی دکھ ہے ،بین الاقوامی برادری دہشتگردی کی عالمی لہر کا مل کر مقابلہ کرے ۔دہشت گردی کی عالمی لہر پوری دنیا کے حکمرانوں کو ایک میز پر بیٹھنے کی دعوت دے رہی ہے ۔ دہشتگردوں کا نہ کوئی ملک ہے اور نہ مذہب ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پشاور میں اپنے بچوں کی شہادت کے دلو ں کودہلا دینے والے واقعہ پر اذیت سے گزر چکے ہیں اور ابھی تک اسکے اثرات سے باہر نہیں نکل سکے ،ہم کینیا کے عوام کے دکھ کو سمجھتے ہیں اور ان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔انہوں نے ختم الصلوۃ کی محفل سے درود پاک کی فضیلت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اللہ اور اسکے رسول ؐ سے ٹوٹے ہوئے تعلق کو درود پاک کے ورد سے جوڑیں،دنیا کے حد سے بڑھے ہوئے لالچ نے،خوف اوردہشت گردی کو جنم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زمین پر ناحق خون بہانے والے اور فساد برپاکرنے والے شیطان کے پیروکار ہیں،ان شیطانوں پر زمین تنگ کر دینے کا وقت آ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کی سچی تعلیمات میں عالم اسلام ہی نہیں پوری دنیا کے امن کی ضمانت ہے ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...