مسیحی برادری نے ’’ گڈ فرائیڈے ‘‘ عقیدت و احترام سے منایا (کل )ایسٹر کا تہوار منایا جائے گا

مسیحی برادری نے ’’ گڈ فرائیڈے ‘‘ عقیدت و احترام سے منایا (کل )ایسٹر کا تہوار ...

لاہور ( آئی این پی) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری نے ’’ گڈ فرائیڈے ‘‘ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا ۔ لاہور ،کراچی، اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں کے گرجاگھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے ۔ ’’گڈ فرائیڈے ‘‘کی عبادت کے دوران گرجا گھروں کے پادریوں نے امن اور بھائی چارے کا درس دیااور ملکی سلامتی، امن وامان کے قیام، اوربین المذاہب ہم آہنگی کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔مسیحی عقائد کے مطابق گڈ فرائیڈے کا دن روزوں کے ایام کے آخری جمعہ کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو صلیب پر چڑھانے کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔ مسیحی گڈ فرائیڈے کو حضرت عیسیٰ کی لازوال قربانیوں سے تعبیر کرتے ہوئے ان کے ساتھ عقیدت و احترام کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...