ذوالفقار علی بھٹو کی 36ویں برسی آج منائی جائیگی ،سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

ذوالفقار علی بھٹو کی 36ویں برسی آج منائی جائیگی ،سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

 لاڑکانہ(آن لائن ،اے این این) پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی36ویں برسی(آج) منائی جائے گی،سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان،گڑھی خدا بخش میں ہونیوالاجلسہ بارش کے باعث منسوخ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی (آج) ہفتہ کو ذوالفقار علی بھٹو کی 36ویں برسی آج منا رہی ہے اس حوالے سے حکومت سندھ نے کل صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ لاڑکانہ کی شاہنواز بھٹو لائبریری میں پیپلزپارٹی کے بانی چیئر مین ذوالفقار علی بھٹو کے خاندان کی سو سالہ تاریخ پر مشتمل تصویری نمائش کا آغاز ہوگیا۔تصویری نمائش کااہتمام بھٹوخاندان کے فوٹوگرافرآغا فیروز کی جانب سے کیا گیا ہے۔ نمائش میں 1910 سے 2010تک کی ساڑھے 6ہزار تصاویر رکھی گئی ہیں۔ نمائش میں رکھی جانے والی تصویروں میں بھٹو کے والد سر شاہنواز بھٹو سے لیکر بلاول بھٹو زرداری تک کی تصاویر موجود ہیں۔ تصویری نمائش ذوالفقار علی بھٹو کی 36ویں برسی کے حوالے سے منعقد کی گئی ہے۔اس حوالے سے ملک بھر میں سادگی سے تقریبات منعقد کی جائیں گی

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...