آئی ایس آئی میں سیاسی ونگ ختم کرنے کی درخواست عدم پیروی پر خارج
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے حساس ادارے ( آئی ایس آئی ) میں سیاسی ونگ کو ختم کرنے کے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی ۔ الجہاد ٹرسٹ کے سربراہ حبیب وہاب الخیری نے درخواست دائر کی تھی مگر جمعہ کو دوران سماعت پیش نہیں ہو ئے ۔ جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت فاضل وکیل کی عدم حاضری کی وجہ سے درخواست خارج کر دی