یمن کی صورتحال پر بحث کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس6اپریل کو طلب

یمن کی صورتحال پر بحث کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس6اپریل کو طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این)صدر ممنون حسین نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس6اپریل دن11بجے طلب کر لیا،وزیر اعظم کی ایڈوائس پر بلائے گئے اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بحث ہو گی،یمن کے معاملے پر قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔ترجمان ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر ممنون حسین نے 6اپریل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی منظوری دیدی ،وزیر اعظم کی طرف سے بھیجی گئی سمری پر صدر ممنون حسین نے اجلاس بلانے کی منظوری دی ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6اپریل ،پیر کی صبح 11بجے ہو گا،اجلاس میں یمن کے معاملے پر بحث کی جائے گی ۔ اجلاس میں یمن کی صورتحال پر غور ہو گا اور قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف یمن اور سعودی عرب کے معاملے پر حکومت کی پالیسی اور پاکستان کے کردار سے متعلق پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -