جرمن طیارہ حادثہ، بلیک باکس نے جان بوجھ کر طیارہ تباہ کر نے کی تصدیق کردی

جرمن طیارہ حادثہ، بلیک باکس نے جان بوجھ کر طیارہ تباہ کر نے کی تصدیق کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں تباہ ہونے والے مسافر طیارے جرمن ونگز کا دوسرا بلیک باکس بھی مل گیا جس سے حاصل ہونی والی معلومات سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ ساتھی پائلٹ نے جان بوجھ کر جہاز کو گرایا۔فرانس بی ای اے کے تفتیش کاروں کے مطابق آندریاز لوبٹز نے بار بار جہاز کا رخ نیچے کی طرف کیا۔قبل ازیں ملنے والے پہلے بلیک باکس اور تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ جرمن مسافر طیارے کے جہاز کے معاون پائلٹ آندریاز لوبٹز میں بہت پہلے سے خودکشی کرنے کے رجحانات موجود تھے اور وہ اس کا علاج بھی کروا چکے تھے ،پائلٹ کے واش روم جانے پراْنہوں نے دروازہ بند کردیا اور جہاز پہاڑ پر دے ماراتھا۔بی بی سی کے مطابق بی ای اے کی جانب سے جمعہ کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈیٹا ریکارڈر کی ریڈنگ سے معلوم ہوتا ہے کہ کاک پٹ میں موجود پائلٹ نے جہاز کو نیچے کی طرف محض 100 فٹ کی بلندی پر لے جانے کے لیے آٹو پائلٹ کا استعمال کیا تیزی سے نیچے کی طرف لانے کے لیے اس کے بعد کئی مرتبہ آٹو پائلٹ کی سیٹنگز کو تبدیل کیا۔اس سے قبل بتایاگیاتھاکہ جرمن مسافر طیارے کو ممکنہ طور پر جان بوجھ کر تباہ کرنے والے معاون کپتان نے اپنی بیماری کی تفصیلات کو ایئرلائن سے چھپایا تھا۔ استغاثہ کے بقول آندریاز لوبٹز کے گھر سے ان کی بیماری سے متعلق بعض پھٹے ہوئے پرچے ملے تھے جن میں سے کچھ پرانے اور بعض جہاز تباہ ہونے والے دن کے بارے میں تھے

مزید :

صفحہ اول -